ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی ڈکیتی میں ناکامی، چور سائیکل لیکر فرار

بڑی ڈکیتی میں ناکامی، چور سائیکل لیکر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: ڈیفنس کے علاقے ڈبل ایکس بلاک میں واقع گھر میں چوری کی واردات، گھر میں داخل نہ ہو سکا تو چور گیراج سے سائیکل چوری کر کے فرار ہوگیا۔

ڈیفنس اے کے علاقے ڈبل ایکس بلاک کے رہائشی نواز کے مطابق رات گئے چور ان کے گھر داخل ہوا اور گھر کا اندرونی دروازہ بند ہونے کے باعث گیراج سے ہی سامان چرا کر فرار ہو گیا۔   سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اور گھرکا مرکزی دروازہ لاک ہونے کی وجہ سےچورباہر کی چیزوں کا جائزہ لیتا رہا۔

گھر کے اندرونی حصے میں داخلےکی ناکام کوشش کے بعد گیراج میں گھومتا رہا اور کچھ اور ہاتھ نہ لگا تو چور سائیکل چرا کر فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی جانب سے قانونی کارروائی کے لیے درخواست جمع کرادی ہے اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

ادھر گرین ٹاؤن باگڑیاں کے علاقے میں تین ڈاکوؤں نے دن دھاڑے گھر میں گھس کر چار تولے زیوارات، ساڑھے تین لاکھ نقدی اور آٹھ سونے کی انگوٹھیاں لوٹ لیں۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ گھر پر کوئی مرد موجود نہیں تھا، ڈاکو نے ڈور بیل دی  تو دروازہ کھولنے پر دھکا دے کر گرا دیا۔

ڈاکو متاثرہ خاتون اور بچوں کو یرغمال بنا کر گھر میں لوٹ مار کرتے رہے۔ فرانزک ٹیموں نے موقع پر سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔