سٹی 42: ٹبی سٹی کے علاقے میں خواجہ سراؤں نے پولیو ٹیموں کو ٹائیفائیڈکے انجیکشن لگوانے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں کے گروپ نے ٹبی سٹی کے علاقے میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا۔ خواجہ سرا اپنے چیلے کو حفاظتی انجیکشن نہیں لگوانا چاہتے تھے۔ پولیو ورکر نے خواجہ سراؤں سے لڑائی جھگڑے کی پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے خواجہ سرا سیمی اور اس کے چیلے پائل کو پکڑ لیا ہے۔