سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کیلئے بڑی خبر

 سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے اساتذہ کیلئے بڑی خبر، صدر پاکستان سے سول ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے اساتذہ کی نامزدگیوں کیلئے نام مانگ لیے گئے، یونیورسٹیوں کے اساتذہ کیلئے میرٹ فارمولہ بھی جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر کے اساتذہ، وائس چانسلرز اور ریکٹرز کو سول ایوارڈز سے نوازنے کیلئے طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے، سول ایوارڈز کی نامزدگی کیلئے یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے نام مانگ لیے گئے ہیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سول ایوارڈز کی نامزدگیوں کیلئے میرٹ فارمولہ جاری کیا۔

 اساتذہ کی سکروٹنی کیلئے نمبروں کی تقسیم واضح کر دی گئی ہے، تعلیمی قابلیت کے 10 نمبرز، تجربہ کے 10 نمبرز، انوویٹو آئیڈیاز اور ریسرچ پیپرز کے 30 نمبرز اور قومی و بین الاقوامی ایوارڈز کے 10 نمبرز دیئے جائیں گے جبکہ پی ایچ ڈی ڈگریوں کو سپروائز کرنے کے 10 نمبرز، پروفیشنل اداروں کا فیلو ہونے کی صورت میں بھی 10 نمبرز دیئے جائیں گے، سول ایوارڈز 2021ء کیلئے یونیورسٹیوں کو نامزدگیوں کیلئے 22 فروری تک کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں  ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اساتذہ کو 10 کروڑ روپے تک ریسرچ گرانٹ دینے کا فیصلہ کرلیا، سی پیک سے متعلقہ ریسرچ پراجیکٹس کیلئے پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے اساتذہ بھی اہل تصور ہوں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer