ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب ٹاؤن کا علاقہ میدان جنگ بن گیا، ویڈیو وائرل

نواب ٹاؤن کا علاقہ میدان جنگ بن گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاض احمد) باغوں کے شہر میں آئے روز لڑائی جھگڑوں کا ہونا معمول بن چکا ہے،جس سے فریقین کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑتا ہے، نواب ٹاؤن کے علاقہ دو گرپوں میں تصادم ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

پولیس کے مطابق زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کا واقعہ نواب ٹاؤن کے علاقے شان بھٹی چوک میں پیش آیا، دونوں فریقین کی طرف سے تصادم میں ہوائی فائرنگ، ڈنڈوں ، لاتوں کا استعمال کیا گیا، گروپوں میں تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق انتظار خان نامی شخص اسلحہ اٹھائے نوجوان پر تشدد کرتا ہے،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر 4 افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer