( رضا کھرل ) بھاٹی گیٹ میں 2 روزہ جشن بہاراں میلے کا آغاز آج سے ہورہا ہے، یہ بھاٹی دورازے کے اندر اپنی نوعیت کا پہلا فیسٹول ہے۔
بھاٹی گیٹ میں ہونے والے میلے میں موسیقی کی محفلوں کےعلاوہ سرکس اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں عمارتوں کو رنگ و روغن کیا گیا ہے، میلے کے انتظامات صنعتکارنیلو فرمہدی کررہی ہیں، جو خود بھی اندرون شہر سے ہی تعلق رکھتی ہیں۔
اندرون شہر کا یہ علاقہ جو بھاٹی دروازے سے لے کر تھانہ ٹبی سٹی تک پھیلا ہوا ہے، کسی زمانے میں لاہور کے ادیبوں، شاعروں اور آرٹسٹوں کا مرکز بھی تھا۔ حویلی واجد شاہ میں میلے کے مناسبت سے اہتمام کیا جارہا ہے۔
توقع کی جارہی ہے کہ اندرون شہر کے اس علاقے کے پہلے فیسٹول میں لاہور سے باہر کے لوگ بھی شرکت کریں گے۔