غیرقانونی بھرتیوں کیس، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عدالت سے غیر حاضر

غیرقانونی بھرتیوں کیس، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عدالت سے غیر حاضر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہین عتیق ) پیپکو میں غیرقانونی بھرتیوں کا معاملہ، تفتیشی افسر کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے احتساب عدالت نے سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی علالت کے باعث پیش نہ ہوسکے۔

احتساب عدالت میں پیپکو میں 437 افراد کو غیر قانونی بھرتی کرنے کے ریفرنس میں ملوث سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افسران کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں راجہ پرویز اشرف بیماری کی وجہ سے پیش نہ ہوئے، ان کی جگہ ان کے وکیل شاہد افتخار نے حاضری معافی کی درخواست دی جو عدالت نے منظور کرلی۔

عدالت میں ریفرنس کے تفتیشی آفیسر صلاح الدین پر وقار میر ایڈووکیٹ جرح کررہے تھے کہ دوارن جرح تفتیشی آفیسر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس پر عدالت نے کارروائی روک دی، عدالت نے کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔