لاہور سمیت صوبہ بھر کے وکلاء کے لئے خوشخبری، مفت موبایل کالز کی سہولت کا منصوبہ تیار، پنجاب بار کونسل اور موبائل کمپنی کے درمیان معائدے پر تیرہ فروری کو دستخط ہوں گے۔
وائس چیئرمین پنجاب بار شاہنواز اسماعیل گوجر اور چئیرمن ایگزیکٹو کمیٹی افتخار النبی تیرہ فروری کو جاز موبائل کمپنی کے نمائندوں کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کریں گے۔
اسی روز وکلاء کو سہولیات کی فراہمی و رجسٹریشن کے لئے کاؤنٹر لگائے جائیں گے، ذرائع کے مطابق معاہدے کے مطابق وکلاء ایک دوسرے کو جاز ٹو جاز مفت کال کرسکیں گے، وکلاء کو موبائل کالز پیکجز کے لئے بھی خصوصی رعایتیں ملیں گی۔
وکلاء کو موبائل پیکجز کے لئے پچاس فیصد تک رعائت دی جائے گی، وایس چئیرمن کا کہنا ہے کہ دوسری موبائل کمپنیوں کے ساتھ وکلاء کی مفت کال سروس کی سہولت کے لئے رابطے کئے جارہے ہیں۔ وکلاء کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات بھی کئے جائیں گے۔