ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیگی رہنما کامران مائیکل راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لیگی رہنما کامران مائیکل راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے
کیپشن: City42 - Kamran Michael
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) احتساب عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال  کیس میں گرفتار (ن) لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو5 روزہ راہداری ریمانڈ  پر نیب کے حوالے کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا، نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے بتایا کہ کامران مائیکل کے خلاف کراچی میں کو آپریٹو کا کیس ہے جس میں تفتیش کی جا ری ہے، نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ راہداری ریمانڈ دیا جائے، کامران مائیکل کو گزشتہ روز نیب کراچی نے لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب کامران مائیکل کے وکیل نےریمانڈ دینےکی مخالفت کی، ان کا کہنا تھاکہ بتایا جائے کس ریفرنس میں گرفتار کیا گیا ہے، وکیل نے کہا کہ ریفرنس منگوایا جائے پھر ریمانڈ راہداری دیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے ریمارکس دئیے کہ ریفرنس منگوانا ان کا کام نہیں۔ عدالت میں کامران مائیکل کی عدالت میں فیملی سے بھی ملاقات کرائی گئی۔

عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما خواجہ عمران نذیز کا کہنا تھا کہ کسی کارکن کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا گیا، جوعمران خان کے بیان انصاف سب کے لیے کی نفی ہے۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد کامران مائیکل کا پانچ روزہ رہداری ریمانڈ دیتے ہوئے ان کے وکیل کو کہا کہ وہ کامران کی گرفتاری کو کراچی جا کر چیلنج کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer