(جنید ریاض) ایجوکیشن اتھارٹی نے13 فروری تک فیسوں میں20 فیصد کمی کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی، سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کہتے ہیں کہ سکول انتظامیہ کوگرمیوں کی چھٹیوں میں وصول کی گئی فیسوں کا پچاس فیصد آئندہ فیس میں ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔
نجی سکولوں کی فیسوں میں کمی کا معاملہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 13 فروری تک سکولوں کوفیسوں میں کمی کرنےکی ہدایات جاری کردیں، سی ای اوایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا تھا کہ پانچ ہزارروپےسےزائد فیس وصول کرنے والےسکول 20 فیصد کمی کریں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تاحال تک پندرہ بڑی سکول چینز فیس کم کرنے کےحوالےسےاتھارٹی کو حلف نامہ جمع کراچکی ہیں، نسیم زاہد نے کہا کہ 13 فروری تک حلف نامہ جمع نہ کرانےوالے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ 13 فروری تک فیس کم نہ کرنے والے سکولوں کو 20 ہزار یومیہ جرمانہ کیا جائے گا۔