باغبانپورہ میں قاری کے تشدد سے 7 سالہ بچہ جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس

باغبانپورہ میں قاری کے تشدد سے 7 سالہ بچہ جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس
کیپشن: City42 - Qari kills students
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عابد چودھری) باغبانپورہ میں قاری کے تشدد سے 7 سالہ بچہ دم توڑ گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

 پولیس کے مطابق 7 سالہ جنید ضلع گجرات کے علاقہ لالہ موسیٰ کا رہائشی تھا اور ایک سال سے باغبانپورہ کے علاقے میں واقع مدرسہ میں تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ جہاں قاری فیض الرحمان نے 7 سالہ جنید کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس پراس کی حالت بگڑ گئی۔ جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مگر جنید جانبر نہ ہو سکا۔ جنید کے اہل خانہ نے لاش پریس کلب کے باہر رکھ کر انصاف کے حصول کے لیے احتجاج کیا تو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی  کہ ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔ ایس پی کینٹ نے واقعہ کی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer