ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن)کا اہم رہنما گرفتار

مسلم لیگ (ن)کا اہم رہنما گرفتار
کیپشن: City42 -Kamran Michael
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کراچی نیب ٹیم نے (ن) لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو اختیارات کے ناجائز استعمال کیس میں لاہور سے گرفتار کرلیا۔

 نیب اعلامیے کے مطابق نیب کراچی کامران مائیکل کے خلاف 2013 میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تین قیمتی کمرشل پلاٹس منظور نظر افراد کو الاٹ کیے اور بھاری رشوت وصول کی، کامران مائیکل نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، سابق وفاقی وزیر کے خلاف رشوت لینے کے شواہد ملنے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

  کامران مائیکل کو ریمانڈ کے لیے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس نے کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دئیے، ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ چوک تک تمام راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا، جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی تعینات ہیں، راستوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ کامران مائیکل پرانے مسلم لیگی کارکن ہیں، وہ 2002ء میں پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، بعد ازاں ن لیگ کی نامزدگی سے وہ رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیرِ خزانہ پنجاب رہے، 2011ء میں پنجاب کا سالانہ بجٹ بھی انہوں نے ہی پیش کیا، 2012ء میں انہوں نے پنجاب سے مسلم لیگ کے نامزد اقلیتی سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور بعد ازاں جون 2013ء میں انہوں نے وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ کی ذمہ داری سنبھالی۔

Sughra Afzal

Content Writer