لاہورچڑیا گھر میں 3 روزہ ٹریفک قوانین آگاہی کیمپ کا افتتاح

لاہورچڑیا گھر میں 3 روزہ ٹریفک قوانین آگاہی کیمپ کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: سی ٹی او ٹریفک رائے اعجاز نے ٹریفک قوانین سے  متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے چڑیا گھر میں3 روزہ کیمپ کا افتتاح کردیا، انکا کہنا ہے کہ مال روڈ پر احتجاجی دھرنے اور تعمیراتی کاموں نے ٹریفک مسائل میں اضافہ کردیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپ میں چڑیا گھر میں تفریح کے لیے آنے والے شہریوں کو ٹریفک مسائل ،قوانین اور حادثوں سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔ سی ٹی او رائے اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ لاہور بھر میں  ٹریفک سے متعلق آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

مگر شہر بھرکی معروف شاہراؤں پر ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا اور اس کی بڑی وجوہات روڈ بلا ک اور تعمیراتی کام بھی ہیں۔ آگاہی کیمپ میں سگنلز کراسنگ لائنز سائن بورڈ ز سے متعلق بھی بتایا گیا۔