ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس، عوام کے درمیان اعتماد مضبوط بنانے کیلئے نئے پروگرام پر اتفاق

پولیس، عوام کے درمیان اعتماد مضبوط بنانے کیلئے نئے پروگرام پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان کی زیرصدارت پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا مزید مضبوط بنانے کیلئے نئے پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے سی پی او میں اعلی سطحی اجلاس۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان ، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی احمد اسحاق جہانگیر اور اے آئی جی آر اینڈ ڈی عمران محمود نے شرکت کی ۔اجلاس میں ’’پولیس عوام ساتھ ساتھ ‘‘ کی مینجنگ کمیٹی کا تین رکنی وفد بھی شامل تھا۔ پنجاب پولیس اور ’’ پولیس عوام ساتھ ساتھ ‘‘ کے درمیان باہمی تعاون سے عوامی سہولت اور آگہی کے نئے پراجیکٹس شروع کرنے پر اتفاق۔

مینجنگ کمیٹی کے وفد کو سی پی او کے جدید آئی ٹی پراجیکٹس اور سنٹرل کنٹرول روم کا دورہ بھی کروایا گیا۔ باہمی پراجیکٹس کو حتمی شکل دینے کیلئے آئندہ ہفتے سی پی او میں دوبارہ میٹنگ منعقد ہوگی۔