قذافی بٹ: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کے کاغذات چیلنج کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹ کی نشست کے امیدوار چودھری محمد سرورر نے انیس علی ہاشمی ایڈووکٰٹ کی وساطت سے الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کے کاغذات چیلنج کرنے اور انکے کاغذات کی نقول کے حصول کے لیے درخواست دائر کی۔
انیس علی ہاشمی کے مطابق اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ نقول حاصل کرنے کے بعد کاغذات چیلنج کریں گے۔ الیکشن کمیشن سے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی درخواست کی جائے گی۔