ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تعمیر کا معاہدہ طے پاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) اہلیان لاہور کیلئے اچھی خبر، لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا۔ لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے بی او ٹی موڈ پر معاہدہ زیڈ کے بی ریلائیبل کو دے دیا۔ منصوبے پر 8ارب روپے لاگت آئے گی۔ زیڈ کے بی ریلائیبل 25 سالہ کنسیشنل پیریڈ میں لاگت وصول کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور رنگ روڈ کے سدرن لوپ تھری کے لیے بی او ٹی موڈ پر 6ماہ میں تعمیر کی ڈیڈ لائن دی جائے گی۔ اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ تک 8کلومیٹر طویل سدرن لوپ تھری کو مکمل کیا جائے گا۔ ایس ایل تھری میں بحریہ ٹاؤن کے 74 سٹرکچر متاثر ہوں گے۔

 ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن سے پنجاب حکومت نے معاملات طے کرنے کے لیے آخری کوشش شروع کر دی ہے۔ رنگ روڈ اتھارٹی سے وائے بیلٹی گیب فنانسنگ کی مد میں 2اعشاریہ 6 ارب مانگا گیا جبکہ 2 اعشاریہ 2 ارب طے ہوا ہے۔ حکومت پنجاب نے تعمیراتی کام کی مد میں 7 اعشاریہ 9 ارب بنیادی لاگت رکھی جبکہ 7 اعشاریہ 6 ارب میں طے ہوا۔ کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل نے بی او ٹی بڈ کنٹریکٹ پر آمادگی کا لیٹرسائن کر دیا۔

 عبداللہ خان سنبل کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ کی تعمیر کا کام آئندہ چند ماہ میں شروع کر دیا جائے گا جبکہ رواں سال ہی اس کو مکمل کیا جائے گا۔