راہزن ڈائریکٹر جنرل پاکستان کسٹمز کا موبائل فون چھین کر لے گئے

High Profile mobile phone robbery in Islamabad, Robbery, phone snatching, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق:  کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ بھی راہزنی کی واردات ہو گئی۔

 اسلام آباد میں دو ڈاکو ڈائریکٹر جنرل کا موبائل فون ان کے ڈرائیور سے  چھین کر لے گئے۔

تھانہ رمنہ پولیس نے واقعے کا  مقدمہ ڈی جی کسٹم کے ڈرائیور کی مدعیت میں درج کر لیا ۔

ایف آئی آر میں ڈائریکٹر جنرل کسٹمز  کے ڈرائیور غفران محمود ولد عبدالرؤف نے شکایت کی کہ وہ 7 دسمبر کو  شام ساڑھے 4 بجے اپنے صاحب جو کہ ڈی جی پاکستان کسٹمز ہیں، کے ہمراہ  جی الیون تھری میں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کے سامنے گاڑی روک کر کھڑا تھا اور صاحب  سڑک پرجوگنگ کر رہے تھے، اس دوران دو موٹر سائیکل سوار آئے اور پستول دکھا کر اس سے صاحب کا موبائل فون سام سنگ ایس 22 الٹر چھین کر لے گئے۔  ایف آئی آر میں اس چھینے گئے فون میں موجود ڈی جی کسٹمز کی سم کا نمبر بھی دیا گیا ہے۔ صاحب کا دفتر  مکسٹم ہاؤس جی نائن ون موو ایریا میں  ہے۔

پولیس نے ڈی جی کسٹمز کا موبائل فون چھینے جانے کا مقدمہ نامعلوم راہزنوں کے خلاف درج کر لیا ہے تاہم اب تک مزید کوئی کارروائی نہیں کی۔