190 ملین پاؤنڈ کیس؛ پی ٹی آئی کے تین سابق وزیر عمران خان کے خلاف گواہ بن گئے

190 million pounds scandal, NAB, Imran Khan, Ex Prime Minister of Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں ان کی کابینہ کے کم از کم تین سینئیر وزیر بھی گواہ بن گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ وہ نیب کے ریفرنس کی سماعت کے دوران گواہ کی حیثیت سے احتساب عدالت میں پیش ہونے پر رضامند ہیں۔ نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کی برطانوی ریاست سے پاکستانی ریاست کو منتقلی کے عمل میں کرپشن کر کے یہ خطیر رقم الٹا منی لانڈرنگ میں ملوث شخص کے ضرمانے کی دائیگی کے لئے استعمال کرنے کے اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران سابق پی ٹی آئی حکومت کے وزیروں سے بھی تفتیش کی تو کم از کم تین وزیر ایسے ہیں جو اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دینے پر آمادہ ہیں۔ 

سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ کے تین ارکان  پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن گواہان کی فہرست میں شامل ہیں۔

نیب کے گواہوں کی فہرست میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، بینک اور ایس ای سی پی کے افسران، پٹواری ایسیٹ ریکوری یونٹ کے سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کے نام بھی شامل ہیں۔

 
 

القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر بھی نیب کے گواہ ہوں گے۔ نیب نے احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کررکھا ہے۔