سٹی42: کوئٹہ میں کسٹم انٹیلیجنس کے عملے نے سمگل شدہ غیر ملکی سامان پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ بوستان کے مقام پر ٹرک سے 5 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا گیا۔
،کسٹم انٹیلیجنس حکام نے بتایا ہے کہ بوستان کے علاقہ میں ٹرک سے برآمد کیے گئے غیر ملکی سامان میں چھالیہ ،ٹائر، گاڑیوں کے وہیل شامل ہیں۔قبضے میں لیے گئے سامان میں چائے کی پتی، ایرانی ٹائلز ، غیر ملکی کپڑا، ملک پاوڈر پلاسٹک کے شاپربھی شامل ہیں۔
کسٹمز کی یہ کاروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پر کی گئی۔کسٹم انٹیلیجنس حکام کا کہنا ہے کہ اس کاروائی میں مقامی پولیس نے کسٹم انٹیلیجنس کی بھرپور معاونت کی، حکام
کسٹم انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں وسیع علاقہ میں سمگلروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ کم افرادی قوت کے باوجود اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔