لاہور میں چھ اہم چوراہوں پر نئے یو ٹرنز کی تعمیر شروع کر دی گئی

U Turns at Lahore roads, City42, Mohammad Ali Randhawa
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم سلطان: شہر میں ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لئے چھ اہم چوراہوں پر نئے یوٹرنز بنائے جائیں گے۔
لاہور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لئے ہفتہ کے روز سیکرٹری ہاؤسنگ ساجد ظفر ڈال ،کمشنر محمد علی رندھاوا ن اور دیگر متعلقہ افسران کے اجلاس میں بتایا گیا کہ اہم چوکوں پرٹریفک کی روانی بہتری کیلئےیوٹرنزڈیزائینز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
کمشنر محمد علی رندھاوا نے شہرکے 6اہم چوراہوں کیلئےیوٹرنز بنانےپرکام شروع کرنے کی ہدایات کیں۔تمام یو ٹرنز پر ٹائم لائنز کے مطابق کام ہوگا،ڈیڈلائنز پر ختم کریں گے۔
گجومتہ چوک،نشتر کالونی چوک،قادر توپاش چوک ،ای ایم ای چوک پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔ جوڑے پل چوک،مولوی عبدالحق کھوکھر چوک پر بھی کام شروع  کر دیا گیا ہے۔
اجلاس کے شرکا کو نیسپاک نے برکت مارکیٹ چوک،گڑھی شاہو کے مجوزہ،آپشنل ڈیزائن پر بریفنگ دی۔

کمشنر محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ شہرمیں تجاوزات کےباعث ٹریفک روانی میں تعطل ختم کرنے کیلئےکریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
شہر کے اہم پوائنٹس پر کمشنر آفس ڈویلپمنٹ افسران ،ٹیپا،نیسپاک و ایل ڈی اے نے بریفنگ دی۔