ویمن کرکٹ ؛ پاکستان نے پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کیخلاف سے سیریز جیت لی

 ویمن کرکٹ ؛ پاکستان نے پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کیخلاف سے سیریز جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی مرتبہ ٹی 20 سیریز جیت لی،پاکستان ویمن اور نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیویز نے جیت لیا۔

  بارش کے باعث یہ میچ مکمل نہ ہو سکا اور گرین کیپس کو چھ وکٹوں سے شکست ہوگئی لیکن سیریز دو ایک سے پاکستان ویمن ٹیم کے نام رہی،پاکستان ویمن ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔

 کوئنز ٹاؤن نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر سدرہ امین رہیں جنہوں نے 38 گیندوں پر 43 رنز اسکور کئے۔

  پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی ،اوپنر بیٹر منیبہ علی 27 جبکہ کپتان ندا ڈار 25 رنز اسکور کر کے نمایاں رہیں۔

 جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 15 اوورز میں 2 وکٹ پر 101 رنز بنالیے تھے جس کے بعد ہونے والی بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہوسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ نے میچ 6 رنز سے جیت لیا۔

  نیوزی لینڈ کی کھلاڑی سوزی بیٹس پلیئر آف دی میچ قرار پائیں جب کہ پاکستانی بولر فاطمہ ثنا نے پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کیا۔

اس کے علاوہ پاکستانی کپتان ندا ڈار سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں۔