ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ سال جولائی سے 5G ٹیکنالوجی سروس کا آغاز کیا جائے گا

 آئندہ سال جولائی سے 5G ٹیکنالوجی سروس کا آغاز کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگراں حکومت کے  اعلان کے مطابق ملک میں آئندہ سال جولائی سے فائیو جی ٹیکنالوجی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ 

 جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا  کہ 300 میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی نیلامی میں تمام ٹیلی کام آپریٹرز شریک کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا  کہ پاکستان کی آئی ٹی کے شعبے میں برآمدات مشرق وسطیٰ میں بڑھیں گی، تین قطری کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ حکومت فائیو جی کے حوالے سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے مسائل حل کر رہی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ٹریبونل تین ہفتوں میں قائم کیا جائے گا جبکہ فائیو جی کے لیے ایک ایکشن ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ فائیو جی ایکشن کے لیے ایک کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی، تمام ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں اسپیکٹرم خریدیں گی۔