محسن نقوی کا رات گئے امامیہ کالونی فلائی اوور سائٹ کا دورہ، کام 15 دسمبر تک مکمل کرنے پر زور

Mohsin Naqvi, Imamya Colony Fly over, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ سید محسن نقوی شاہدرہ میں امامیہ کالونی برج پراجیکٹ کا رات گۓ معائنہ کرنے پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے رات کے تیسرے پہر کام کرتے مزدوروں سے ملاقات کی، ترقیاتی منصوبے کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔

این ایل سی کے پراجیکٹ مینجر کرنل ظفر الحسن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو امامیہ کالونی پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء عامر میر ، اظفر علی ناصر ، سیکرٹری ہاؤسنگ ، ڈی جی ایل ڈی اے ، این ایل سی حکام ، این ایل سی کے پراجیکٹ مینجر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  محسن نقوی نے امامیہ کالونی برج کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ وزیراعظم پراجیکٹ کی 15دسمبر کو تکمیل کا اعلان کر چکے تھے ،  تاخیر تشویش کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ امامیہ کالونی اوور ہیڈ برج فیڈرل حکومت کا بہت بڑا پراجیکٹ ہے۔ وزیراعظم کو پراجیکٹ کی تکمیل کے بارے میں اپ ڈیٹ کررہا ہوں ، ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے فضائی آلودگی کی صورت حال تشویشناک ہے۔ سموگ کے باعث اگلا ہفتہ مشکل ہوگا ، بچوں کے پیپرز کی وجہ سے سکول بھی بند نہیں کرسکتے۔ آج ہفتے کو تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔