خودکشی یا قتل؟  سکیورٹی گارڈ کی پراسرار موت نے پولیس کو مخمصہ میں ڈال دیا

Manga Mandi murder, Security Guard died in suspicious circumstances, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا فاران یامین: سکیورٹی گارڈ کی پراسرار موت نے پولیس کو مخمصہ میں ڈال دیا۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ سکیورٹی گارڈ کی موت خودکشی ہے یا قتل۔

تھانہ مانگا منڈی کے علاقہ میں ایک شوز فیکٹری کے سکیورٹی گارڈ کی لاش کو ریسکیو 1122 نے رائے ونڈ کے انڈس ہسپتال منتقل کیا۔ اس لاش کے سینے پر گالی کا زخم تھا جس سے خون زیادہ بہہہ جانے کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ کی شناخت 35 سالہ اظہر اقبال کے نام سے ہوئی۔ بظاہراظہر اقبال کے سینہ میں گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی،اظہر اقبال کو ریسکیو 1122 کی مدد سے انڈس ہسپتال رائیونڈ منتقل کیا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے مر چکا تھا۔  ڈاکٹرز نے اظہر اقبال کی ہسپتال پہنچنے سے قبل موت کی تصدیق کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس جگہ سکیورٹی گارڈ اظہر کو گولی لگنے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے وہاں سے کسی گولی کا خول نہیں ملا۔ پولیس اس نکتہ پر تفتیش کر رہی ہےے کہ یہ خودکشی کا کیس ہے یا قتل۔ پولیس نے فارنزک ٹیم کی مدد سے موقع سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔  لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔