ویب ڈیسک:شراب کا لائسنس دینے کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ریلیف مل گیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کے بیان کے بعد یونیکارن پریسٹیج لمیٹڈ کی درخواست نمٹا دی۔اتحادی حکومت کی نیب میں کی گئی ترمیم کا فائدہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ملا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نیب نے عثمان بزدار کے خلاف مقدمہ بند کرنے کی سفارش کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو نیب قانون میں ترمیم کے تحت فائدہ دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد 50 کروڑ روپے سے کم مالیت کے مقدمے میں کارروائی نیب کا اختیار نہیں ہے۔پراسیکیوٹر نے کل لاہور ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ مقدمہ بند کرنے کی درخواست چیئرمین نیب کو بھجوا دی گئی ہے۔