ویب ڈیسک: عوام کےلئے ایک اور خوشخبری، پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو دنیا کے 8 ممالک میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں قائم گلوبل سیٹیزن شپ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ’آرٹن کیپیٹل‘ نے اپنا نیا پاسپورٹ انڈیکس جاری کردیا ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ کو 94 ویں درجے پر رکھا گیا ہے،نئے انڈیکس کے مطابق سبز پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو دنیا کے 44 ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے جبکہ پاکستانی شہریوں کو دنیا کے دیگر 154 ممالک میں داخلے سے قبل پیشگی ویزا حاصل کرنا ہوتا ہے،پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو بولیویا، برونڈی، کیپ ورڈے، کوموروس، گنی بساؤ، مڈغاسکر، مالدیپ، موریطانیہ، نیپال، پلاؤ، روانڈا، سمووا، سیرا لیون، صومالیہ اور دیگر ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے اس کے علاوہ آرٹن کیپیٹل کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بارباڈوس، ڈومینیکا، گمبیا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنزاور ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوباگو بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔