بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے دہی کیسا ہے؟نئی تحقیق

Health tips
کیپشن: Yogurt
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)طبی و غذائی ماہرین دہی کو غذا کا اہم حصہ قرار دیتے ہیں  اور تجویز کیا جاتا ہے کہ بہتر صحت کے لیے ہر عمر کے فرد کو اس کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کرنا چاہیے۔ دہی کو صحت کے لیے ایک خزانہ قرار دیا جاتا ہے جس کے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے سے انسانی مجموعی صحت پر اَن گنت طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض اگر روزانہ تھوڑی سی مقدار میں دہی کھا لیا کریں تو ان کا بلڈ پریشر معمول پر رہے  گا  دہی کی خوبیاں ہزاروں سال سے معلوم ہیں جبکہ جدید تحقیقات سے بھی ان میں سے بیشتر کی تصدیق ہورہی ہے تاہم اس پر مزید تحقیق جاری ہے۔

دہی میں چکنائی اور کیلوریز انتہائی کم مقدار میں پائی جاتی ہیں، ایک کپ دہی میں صرف 120کیلوریز ہوتی ہیں، دہی میں دیگر ضروری غذائی اجزا جیسے کہ پروٹین بھی پایا جاتا ہے جسے انسانی پٹھوں کی نشونما کے لیے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے۔

دہی کے 100 گرام مقدار میں ہزاروں گُڈ بیکٹیریاز کے ساتھ 59 کیلوریز، 0.4 فیصد گرام فیٹ، 5 ملے گرام کولیسٹرول، 36 ملی گرام سو ڈیم ، 141 ملی گرام پوٹاشیم ، 3.2 گرام شوگر، 11 فیصد کیلشیم ، 13 فیصد کوبالامین، 5 فیصد وٹامن بی 6 او 2 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے۔

اکثر افراد کو دودھ پینے سے معدے کی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے، ایسے افراد دودھ میں موجود جُز ’ لیکٹوز انٹولیرینس‘ یعنی کے لیکٹوز کو ہضم کرنے سے قاصر ہوتے ہیں، دودھ کے استعمال سے کچھ افراد کے پیٹ میں گیس بننے لگتی ہے اور کچھ لوگوں کا دودھ کے سبب وزن بڑھنے لگتا ہے، دہی دودھ کا متبادل قرار دیا جاتا ہے، دہی کے استعمال سے انسانی جسم کو مطلوب تمام غذائیت حاصل ہوجاتی ہے۔