ویب ڈیسک: مشہورسیاحتی مقام نیاگرا فالز کے قریب ایک گاڑی کو حادثہ ،دریا بُرد ہونے والی گاڑی تیرتی ہوئی نیاگرا فالز کے کنارے پر پہنچ گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امدادی کارکنوں کا ڈرونز اورہیلی کاپٹرکی مدد سےریسکیو آپریشن کیا گیا مگر بد قسمتی سے خاتون ڈرائیور کوزندہ نہ بچایا جا سکا، پانی میں پھنسی گاڑی سے خاتون کی لاش نکال لی گئی، حادثہ نیاگرا فالز کی امریکی سائیڈ کے قریب پیش آیا جبکہ ہلاک خاتون ڈرائیور کی عمر 60 سے 70 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے جس کا تعلق نیویارک سے تھا۔
The Coast Guard had lowered an officer into the car. @WGRZ pic.twitter.com/kemA5xjtuE
— Jeff Preval (@PrevalWGRZ) December 8, 2021
حکام کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی مزیدتحقیقات جاری ہیں، گاڑی تاحال نیاگرا فالز کے قریب پانی میں دھنسی ہوئی ہے، گاڑی نکالنے کیلئے بہترین طریقہ کار کا تعین کر رہے ہیں۔