ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان، ایک دن میں 9 افراد کی خودکشی، بڑی وجہ سامنے آگئی

9 Suicide Cases in Pakistan in last 24 hours
کیپشن: Suicide in Pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھرمیں 24گھنٹے کےدوران 9افراد نے خودکشی کر لی، غربت ،بےروزگاری اورمہنگائی کے باعث گھرگھرجھگڑے،  کل سے اب تک ملک بھرمیں 9 افراد نے خودکشی کرلی۔

کراچی میں اقدام خودکشی کے پانچ کیس سامنےآئے،اورنگی ٹاؤن میں چوبیس سالہ ثمرین ،شاہ فیصل کالونی میں اٹھارہ سالہ مریم،پاک کالونی میں سولہ سالہ رضیہ،ناظم آباد میں پچیس سالہ یاسین اور بفرزون میں اٹھائیس سالہ قمر نے زہرسےزندگی کا خاتمہ کرنےکی کوشش کی تاہم بروقت طبی امداد دےکر بچالیا گیا۔

لاہورکےعلاقے احمد نگر کالج روڈ بٹ چوک کے قریب چھیالیس سالہ شازیہ نے سترہ سالہ بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ،گرین ٹاؤن میں پچیس سالہ سیکورٹی گارڈ سمیر نے جبکہ شاہدرہ میں تیس سالہ خاتون نے خودکشی کی،عارف والا میں چونتیس سالہ ممتاز بی بی نے خودکشی کی۔

کوٹ ادو میں اکتیس سالہ علی رضا نے ٹرین کے نیچے آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،فیصل آباد میں دو مختلف واقعات میں پینتیس سالہ مینوئل اور اٹھارہ سالہ ثوبان نے پھندہ لگاکر خودکشی کرلی ،ٹنڈو الہ یار میں بائیس سالہ امین نےبجلی کے ٹاور پر چڑھ کرتاروں کو چھولیا،عمرکوٹ میں بیس سالہ کویراں نے پھندے سے جھول کر خودکشی کی ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer