عمران یونس: پنجاب کی جامعات میں اساتذہ و ملازمین کو ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کا معاملہ،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گریڈ 1 سے 19 تک جامعات کے اساتذہ و ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاونس دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے جامعات کے اساتذہ و ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ پنجاب کی جامعات میں گریڈ 1 سے 19 تک کے اساتذہ و ملازمین کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس ملے گا۔ اساتذہ و ملازمین کو 2017 کی ابتدائی بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد الاؤنس ملے گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق معمول سے ہٹ کر اضافی الاؤنس لینے والے اساتذہ و ملازمین سپیشل الاونس کے اہل نہیں ہوں گے۔
ٹینور ٹریک اور مقررہ تنخواہ وصول کرنے والے سپیشل الاؤنس نہیں لے سکیں گے، سپیشل الاؤنس متعلقہ جامعہ کے سینڈیکیٹ و سینیٹ کی منظوری سے مشروط ہو گا۔سرکاری جامعات سپیشل الاونس کی ادائیگی سے متعلق فنڈز کا اہتمام خود کریں گی، سپیشل الاؤنس کی ادائیگی کے لئے جامعات فیسیں نہیں بڑھائیں گی۔