عابد چوہدری: گجر پورہ میں شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق ظالم شوہر معراج دین نے اپنی بیوی نازیہ بی بی کو آگ لگائی،آگ کے باعث معراج کے ہاتھ بھی جھلسے،معراج کو زخمی حالت میں حراست میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق نازیہ بی بی کا جسم شدید جھلس گیا، نازیہ بی بی کو ہسپتال کے برن یونٹ میں شفٹ کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ نازیہ بی بی اور معراج دین کا اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔