ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیا اومی کرون پاکستان آگیا؟ قومی ادارہ صحت کا اہم بیان

First case of Omicron
کیپشن: Omicron Virus
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: "مشتبہ اومی کرون کیس" کے بارے میں قومی ادارہ صحت کی وضاحت سامنے آگئی۔ پاکستان میں جو کیس سامنے آیا ہے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے وزارت کے مطابق جینوم سیکوئینس ٹیسٹ کے بعد اس مرض کا پتا لگ سکے گا۔

میڈیا میں اومی کرون کے حوالے سے چلنے والی نیوز پر وزارت قومی صحت کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے اومی کرون ویرینٹ کے مشتبہ کیس کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی، اس کا مکمل جینوم سیکوئینس ٹیسٹ ہونا باقی ہے، جسے نمونہ حاصل کرنے کے بعد انجام دیا جائے گا تاہم عالمی حالات کی روشنی میں عوام سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔ 

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں۔ حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق نجی ہسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔