ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ پر قابو پانے کیلئے بیرون ملک سے ماہرین کی مدد لینے کا حکم

سموگ پر قابو پانے کیلئے بیرون ملک سے ماہرین کی مدد لینے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :  لاہور ہائیکورٹ نےسموگ پر قابو پانے کیلئے بیرون ملک سے ماہرین کی مدد لینے کا حکم دے دیا. عدالت نے سموگ کے تدراک کے اقدامات پر کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی کار کردگی کی تعریف کی اور انکا دو ماہ کیلئے تبادلے بھی روک دیا.

 لاہورہائیکورٹ  کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر  کی درخواستوں پر سماعت کی، کمشنر لاہور کپٹین ریٹائرڈ محمد عثمان ،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ ، لارڈ میئرکرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید سمیت دیگر افسران پیش ہوئے. جسٹس شاہد کریم نے کمشنر محمد عثمان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آپ کو تعریف کے لئے بلوایا ہے،عدالت نے سموگ کی کمی پر کشمنر لاہور کیپٹن(ر)عثمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا آپ نے بہت اہم کام کیا ۔عدالت نے سموگ روک تھام سے متعلق آپ کے کام سے متعلق ویڈیوز دیکھیں ،آپ نے تجاوزات ہٹائیں قابل تحسین ہیں۔

کمشنر محمد عثمان نے جواب دیا دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل کرنا آسان کام نہ تھا۔وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی سپورٹ کی وجہ سے یہ سب کچھ ممکن ہوا۔لاہور کے ساتھ ساتھ شیخوپورہ اور قصور میں بھی اقدامات کیے ۔ڈی سی لاہور نے بھی اچھا کام کیا اور پولیس کی سپورٹ بھی حاصل رہی۔آپ کی سپورٹ نہ ہوتی تو شائد ایسا ممکن نہ تھا۔ جسٹس شاہد کریم نے کمشنر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہااگر اپ کو کسی جگہ کوئی مشکل پیش آئے تو عدالت کو آگاہ کریں۔عدالت آپ کو سپورٹ فراہم کرے گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے حمید اللہ ملک نے عدالت کو بتایا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے . ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈی ایم اے نے ایڈ عدالت میں چلا کر دیکھا یا. عدالت نے ہدایت کی کہ سموگ سے متعلق تمام ڈیٹا کو محفوظ کرتے جائیں۔
فوکل پرسن ماحولیاتی کمیشن نے کہا کہ کمشنر اچھا کام کررہے ہیں ۔خطرہ ہے کہ انہیں تبدیل نہ کردیا جائے۔جس پر عدالت نے دوماہ تک کمشنر کا تبادلہ نہ کرنے کا حکم دیا۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ موسم گرما میں حدت کی شدت پر قابو پانے کیلئے بڑی عمارتوں پر پارک سبزے کا انتظام کیا جائے.
ایل ڈی اے کے وکیل نے بتایا تجاوزات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کیے ہیں اور تجاوزات روکنے کیلئے بیئر بھی فراہم کیے گئے ہیں.جوڈیشل واٹر کمیشن کے مطابق آلودگی کو کم کرنے کیلئے 18 مقامات پر پودے لگائے گئے ہیں عدالت نے کیس کی سماعت   14 دسمبر تک  ملتوی کردی۔