پنجاب بھر کے قبرستانوں میں 'جدید' سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

Graveyard up gradation issue
کیپشن: Graveyard up gradation issue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : محکمہ اوقاف نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور شہر سمیت صوبہ بھر کے قبرستانوں میں مِسنگ سہولتیں فراہم کرکے انہیں 'سٹیٹ آف دی آرٹ' بنا جائے گا ۔
اس حوالے سے محکمہ اوقاف نے ایک کمیٹی بھی قائم کر دی ہے، کمیٹی قبرستانوں کی حالت بہتر کرنے پر کام کرے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب بھر کے قبرستانوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا۔ قبرستانوں میں وضو خانے، جنازگاہ اور دیگر سہولتیں جو  اس سے قبل میسر نہیں تھیں اب فراہم  کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں دو سو قبرستانوں کی چار دیواری کی جائے گی۔