ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاتل مچھر لاہور سے ایک اورجان نگل گیا

dengue cases in Lahore
کیپشن: dengue cases in Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : قاتل مچھر لاہور سے ایک اورجان نگل گیا۔پنجاب میں مزید 37افرادڈینگی میں مبتلاخیبرپختونخوا میں بھی مزید 8 افرادڈینگی کاشکار ۔

غیرمصدقہ سرکاری اعدادوشمارکےمطابق  لاہور میں ڈینگی بخار میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا، ڈینگی  رپورٹ کے مطابق   گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران 28نئےڈینگی کےمریض رپورٹ ہوئے، ہسپتالوں میں ڈینگی کے 282مریض زیرعلاج ہیں، رواں سال ابتک ڈینگی کے 18288کیس رپورٹ ہوچکے ۔ انتظامیہ کی جانب سے   گزشتہ روز لاہورمیں 43069 ان ڈور مقامات کو چیک کیاگیا، انسداد ڈینگی ٹیموں نے 7230آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا جبکہ لاہورمیں 136ان ڈوراور آؤٹ ڈور مقامات سےلاروا تلف کیاگیا۔