(عرفان ملک)سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی ہمشیرہ قضائی الہی سے انتقال فرما گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کی ہمشیرہ کچھ عرصے سے شدید بیمار تھیں اور آج وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ سی سی پی اوعمر شیخ اپنی ہمشیرہ کی آخری رسومات کے لیے خان پور روانہ ہو گئے جہاں اہل علاقہ اور ان کے عزیز و اقارب سمیت پولیس افسران کی بڑی تعداد نے عمر شیخ کی ہمشیرہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس افسران اور ان کے عزیز و اقارب سمیت اعلی سیاسی شخصیات نے سی سی پی او عمر شیخ کے ساتھ اظہار افسوس بھی کیا۔