ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نجی ٹرانسپورٹرز پر نیا بوجھ ڈالنے کو تیار

حکومت نجی ٹرانسپورٹرز پر نیا بوجھ ڈالنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نجی ٹرانسپورٹرز پر حکومت نیا بوجھ ڈالنے کو تیار، نجی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ پر سالانہ فیس میں اضافے کی تیاریاں، مسافروں کیلئے کلاس بسوں پر روٹ پرمٹ 950 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کیا جائے گا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں نجی ٹرانسپورٹرز کے سالانہ روٹ پرمٹ پر اضافی فیسیں وصول کرنے کی تیاری کرلی، جس کیلئےابتدائی طور پر نئے روٹ پرمٹ مقرر کرنے کیلئے ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری بھی ارسال کی گئی ہے، ذرائع  کے مطابق بی کلاس بسوں کے روٹ پرمٹ میں 700 سے1100 روپے کا اضافہ ہوگا، ایم کلاس روٹ والی بسوں کو روٹ پرمٹ 2000 روپے میں ملے گا، ٹیکسی کیب کو روٹ پرمٹ 600 کی بجائے 850 روپے میں دیا جائے گا۔

گڈز ٹرانسپورٹ کو روٹ پرمٹ 2550 روپے میں ملے گا، موٹر سائیکل رکشہ والوں کو ایک سال کے روٹ پرمٹ پر 600 روپے فیس دیناہو گی۔موٹر کیب رکشہ تین سال میں 600 روپے کی فیس کی بجائے اب ایک سال کے پر مٹ پر 600 روپے دے گا۔ کابینہ سے حتمی منظوری کے بعد ان فیسوں میں اضافہ ہوگا۔حکام کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیسوں میں مزید کمی کے لیے کہا ہے۔

دوسری جانب عوام کی سہولت کیلئے ٹرانسپورٹ پر دی جانیوالی سبسڈ ی میں مزید اضافہ ہوگیا، لاہور شہر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر ایک دن کی سبسڈی تین کروڑ بیالیس لاکھ روپے تک چلی گئی، رپورٹ سٹی42 نے حاصل کرلی، پنجاب بھر میں پر پبلک ٹرانسپورٹ پر روزانہ دی جانیوالی سبسڈی پانچ کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔

 

 

 

 

Sughra Afzal

Content Writer