ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

معروف اداکارہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) معروف سٹیج پرڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان نے اداکارہ پائل چوہدری کے خلاف تھانہ لٹن روڈ میں درخواست دے دی، پائل چوہدری نے گیارہ لاکھ نوے ہزار روپے ادھار لئے جو واپس نہیں کررہی۔         

تماثیل تھیٹر کے چیئرمین اور معروف سٹیج پرڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان نے سٹیج اداکارہ پائل چوہدری کے خلاف تھانہ لٹن روڈ میں درخواست دی ہے کہ پائل چوہدری نے ان سے گیارہ لاکھ نوے ہزار روپے ادھار لئے جو اب تک واپس نہیں کیے اور مختلف حیلے بہانے بنا رہی ہے۔

درخواست میں قیصر ثناء اللہ خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ پائل چوہدری نے انہیں ایک چیک بھی دیا تھا جو کیش نہیں ہوا اور اب پائل چوہدری ان کی رقم واپس نہیں کررہی جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔