سعید احمد: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن حسب معمول متاثر، لاہور سے جانے اور آنے والی ملکی وغیر ملکی 9 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 5 منسوخ جبکہ 4 تاخیر کا شکار رہیں۔
لاہور ائیرپورٹ انکوائری کے مطابق دمام سے آنے والی پرواز ایس 157، دمام جانے والی پرواز ایس 158، کراچی جانے والی پرواز پی اے 401، کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402، راس الخیمہ سے آنے والی پرواز جی 820 کو منسوخ کر دیا گیا، جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔
جن میں سے کویت جانے والی پرواز جے 502 دو گھنٹے پندرہ منٹ، استنبول جانے والی پروز ٹی کے 715 دو گھنٹے اور جدہ جانے والی پرواز ایس وی 735 ایک گھنٹہ پنتالیس منٹ تاخیر کا شکار رہی۔