( وقار گھمن ) رکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر کے حادثے میں زخمی ہونے کا معاملہ، خواجہ عمران نذیر کو لاہور یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا، لیگی رہنماؤں کی جانب سے عیادت کیلئے ہسپتال آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز ن لیگ کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر کو لاہور کینٹ میں نامعلوم گاڑی سوار نے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔ خواجہ عمران نذیر لاہور یونیورسٹی ٹیچنگ ہسپتال زیرعلاج ہیں جہاں عیادت کیلئے لیگی رہنماؤں کی آمد جاری ہے۔ لیگی رہنماؤں نے واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
ایم پی اے چودھری شہباز، سابق وزیر قانون رانا مشہود، لیگی رہنما ملک وحید اور سید انور شاہ سمیت دیگر نے خواجہ عمران نذیر کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔