(عابد چوہدری) شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، اقبال ٹاؤن کا شہری اہل خانہ سمیت گھر کی دہلیز پرلٹ گیا، واردات کی سی سی ٹی وی کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔
تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے نرگس بلاک کے رہائشی اسلم کے مطابق وہ اہلخانہ کے ہمراہ شادی کی تقریب سے واپس گھرکی دہلیز پر پہنچے ہی تھے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈاکو نے ہیلمٹ جب کہ دوسرے نے کیپ پہن رکھی ہے۔
ڈاکو گن پوائنٹ پر فیملی کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جب کہ واقعہ کی اطلاع کے باوجود پولیس تاخیر سے پہنچی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر روایتی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا جب کہ سی سی ٹی وی کے باوجود ملزمان کا سراغ نہ لگایا جا سکا۔
لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں