ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی ایسوسی ایشن کا پہلا اجلاس

پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی ایسوسی ایشن کا پہلا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی ایسوسی ایشن کا پہلا اجلاس، سیاستدانوں، کاروباری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

پنجاب یونیورسٹی ایلومینائی ایسوسی ایشن کا اجلاس نیوکیمپس میں منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، سابق وائس چانسلرز ڈاکٹر رفیق احمد، ڈاکٹر خالد حمید شیخ، سابق ایم این اے ریاض فتیانہ، جماعت اسلامی سے فرید احمد پراچہ، پیپلز پارٹی سے قمرزمان کائرہ، غلام عباس، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، نامور شاعرامجد اسلام امجد، اداکار توقیرناصر شریک ہوئے۔

ڈاکٹرعارف بشیر، رشید لون، خالد مسعود، سینئر صحافی سلمان غنی، سجاد میر، حفیظ خان، حفیظ اللہ نیازی، ڈاکٹر مہدی حسن، ڈاکٹرنجمہ نجم، راجہ منور، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید، جی اے صابری سمیت یونیورسٹی کے اساتذہ کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

حامد میر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے ایلومینائی پوری دُنیا میں پھیلے ہیں، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ قوم کی فکری رہنمائی فراہم کرنا یونیورسٹی کی ذمہ داری ہے۔

فرید احمد پراچہ نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی پہچان اسلام اور پاکستان ہے، سابق وی سی ڈاکٹر خالد حمید شیخ نے کہا کہ ایلومینائی کو جمع کرنا خوش آئند ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے 40 لاکھ ایلومینائی ہیں ہم ایک مضبوط ایلومینائی بنا کر پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی صف اول کی جامعات کی فہرست میں لائیں گے، اجلاس میں 18 لاکھ روپے رقم بھی عطیہ کی گئی۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw