ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری کالجوں کے اساتذہ پربڑی پابندی عائد۔۔۔

سرکاری کالجوں کے اساتذہ پربڑی پابندی عائد۔۔۔
کیپشن: City42 -Colleges Teachers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اکمل سومرو) سرکاری کالجوں کے اساتذہ پر اکیڈمیوں، نجی تعلیمی اداروں میں پڑھانے پر پاپندی لگا دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ پرائیویٹ اداروں اور اکیڈمیز میں نہ پڑھانے کا بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر جمع کرائیں گے اور خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی ہوگی۔ بیان حلفی کے مطابق کالج اساتذہ پارٹ ٹائم میں بھی نجی اداروں میں کوچنگ کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔ خفیہ ٹیمیں اساتذہ کی مانیٹرنگ کریں گی۔

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسوسی ایشن کے صدر حافظ عبد الخالق نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ نا انصافی پر مبنیٰ اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ حکومت نے زبردستی بیان حلفی لیے تو لاہور سمیت پنجاب بھرکے کالجوں میں احتجاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت سرکاری کالجوں میں 18 ہزار 163 اساتذہ تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer