ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی سی میں غیر معیاری دھاگہ خریدنے کے سکینڈل کی تحقیقات مکمل

پی آئی سی میں غیر معیاری دھاگہ خریدنے کے سکینڈل کی تحقیقات مکمل
کیپشن: City42-PIC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کی سرجری میں استعمال ہونے والے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ دھاگہ خریدنے کے سکینڈل کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔ مجموعی طور پر مختلف ادوار میں 6 کروڑ 68 لاکھ 31 ہزار533روپے کے پیٹر برانڈ کے سرجری کے دھاگے نوامیڈ کمپنی سے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ دھاگے خریدے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری میں سابق چیف ایگزیکٹو اور ایم ایس سمیت نو افراد کیلئے سزائیں تجویز کی گئیں جن کی وزیر اعلیٰ پنجاب نے توثیق کر دی ہے۔ تجویز کی گئی سزاﺅں کے مطابق فارمیسی مینجر عالیہ رشید اور فارماسسٹ روبینہ بیپٹسٹ کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ سابق چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر کو ایک سال تک پنشن کا ایک فیصد روکنے، سابق ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم جعفر اور ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر حامد محمود کی 2 برس تک 5 فیصد پنشن روکنے کی سزا دی گئی ہے۔

 اس کے علاوہ پیڈا ایکٹ کے تحت کارڈیک سرجنز پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید، پروفیسر ڈاکٹر ظفر طفیل، پروفیسر ڈاکٹر راجہ پرویز اختر اور سابق سٹور آفیسر ارشد عبداللہ کی سرزنش کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer