(عثمان خان): چنبہ ہاؤس میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے چنبہ ہاؤس میں ضلعی رہنماؤں نے مولانا سلیم اللہ قادری کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمن کو لاہور میں پارٹی کی مجموعی صورتحال اور قومی شہرت کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ایم ایم جلد بحال ہو جائے گی، کارکنان انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کردیں۔ اس موقع پر مولانا بشیر احمد یوسفزئی، مولانا حنیف الحق، عبادالرحمن، صفدر خان سمیت دیگر موجود تھے۔