پاکستان میں اسلامی قوانین کے مطابق سزاﺅں کیلئے کوششیں تیز

پاکستان میں اسلامی قوانین کے مطابق سزاﺅں کیلئے کوششیں تیز
کیپشن: City 42-Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (منیر باجوہ): پاکستان میں اسلامی قوانین کے مطابق سزاﺅں کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک عوام کی آواز کے بانی خالد محمود کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت قانون، وزار ت مذہبی امور، پاکستان مسلم لیگ، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، اے این پی، تحریک لبیک پاکستان سمیت 32 سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں لایا گیا ہے اور سو سالہ غلامی کے نتیجے میں 1973ء میں برطانوی سزاﺅں کو قانون کو درجہ دیا گیا۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قائد اعظم نے قیام پاکستان کے وقت اسلامی قانون کے نفاذ کی بات کی تھی لہٰذا وفاقی حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو برطانوی سزاﺅں کے بجائے اسلامی سزاﺅں کی قانون سازی کا حکم دیا جائے۔