ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ ماڈل ٹاؤن:ازسرِنوتحقیقات کا پی ایس پی،پی اے ٹی کا مشترکہ مطالبہ

سانحہ ماڈل ٹاؤن:ازسرِنوتحقیقات کا پی ایس پی،پی اے ٹی کا مشترکہ مطالبہ
کیپشن: City 42-Model Town incident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان): ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاون کی ازسر نو تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن اور جے آئی ٹی کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون مستعفی نہ ہوئے تو قانونی اور سیاسی جنگ لڑیں گے، عوام کی مدد سے انہیں سٹیپ ڈاون کروایں گے، مصطفیٰ کمال نے عوامی تحریک کے تمام مطالبات کی حمایت اور احتجاج میں ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری سے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی ملاقات، ملاقات میں پاک سرزمین پارٹی کا سانحہ ماڈل ٹاون پر مکمل اظہار یکجہتی۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیرقانون مستعفی ہوں، سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث ایک سو پچیس پولیس افسران کو ہٹایا جائے، ججز پر مشتمل کمیشن اور تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے سانحہ ماڈل ٹاون پر عوامی تحریک کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ظلم پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ عوامی تحریک کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں انکے ساتھ ہونگے۔

پی ایس پی کے قائدین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں گوشہ درود میں نماز عصر بھی ادا کی۔