ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا ترمیمی ججز روسٹر جاری، 33 سنگل بنچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ کا ترمیمی ججز روسٹر جاری، 33 سنگل بنچ تشکیل
کیپشن: City42 - Lahore High Court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف): لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی ججز روسٹر جاری، کیسز کی سماعت کے لئے 11 ڈویژن، 33 سنگل بنچ، فوجداری اور دیوانی کیسز کے لئے 8، 8 خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے 22 واں ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق 11 دسمبر سے ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس شاہد کریم 4 دسمبر سے تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر 2 جسٹس محمد فرخ عرفان خان اور جسٹس عاطر محمود پر مشتمل ہوگا۔

اسی طرح ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس سید شہباز علی رضوی شامل ہیں۔ ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس عبادالرحمان لودھی اور جسٹس علی اکبر قریشی 11 دسمبر سے کیسز کی سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر 5 میں شامل جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن ٹیکس سمیت دیگر نوعیت کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

روسٹر کے مطابق ڈویژن بنچ نمبر 6 میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عابد عزیز شیخ شامل ہوں گے۔ بنچ نمبر 7 میں شامل جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی منشیات کیسز کی سماعت کریں گے۔ بنچ نمبر آٹھ میں شامل جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چوہدری انسداد دہشت گردی کیسز کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

بنچ نمبر 9 میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں، بنچ نمبر 10 میں جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں۔ یہ بنچ قتل کی اپیلوں پر سماعت جاری رکھے گا، ڈویژن بنچ نمبر گیارہ میں شامل جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس سردار احمد نعیم نیب کیسز کی سماعت کریں گے۔