ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اے این ایف کی کارروائی، مسافر کے پیٹ سے ہیروئن برآمد

اے این ایف کی کارروائی، مسافر کے پیٹ سے ہیروئن برآمد
کیپشن: City42 - Heroin Capsule Lahore Airport
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک): لاہور ایئرپورٹ پر اے این ایف حکام کی کارروائی، مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 100 کیپسول نکال کر اُسے گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور سے دبئی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے امارات ایئر کی پرواز 625 سے سمگلر کو گرفتار کر لیا ، ذرائع نے بتایا کہ شیخوپورہ کا رہائشی ملزم نعیم طاہر اپنے پیٹ میں کیپسول بھر کر دبئی جا رہا تھا ، دوران تفتیش علم ہوا کہ گرفتار ملزم نے 100 سے زائد ہیروئن بھرے کیپسول نگل رکھے تھ۔

ملزم نے بتایا کہ اُس نے منشیات سمگلروں سے ہیروئن لے جانے کے 2 لاکھ روپے وصول کئے ہیں، حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔