ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد سمیع کو بڑی اجازت دیدی

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد سمیع کو بڑی اجازت دیدی
کیپشن: City42 - Fast Bowler Mohammad Sami
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عامر رضا): پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں پی سی بی نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا، اینٹی کرپشن یونٹ نے فاسٹ باﺅلر محمد سمیع سے دو گھنٹے پوچھ گچھ کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ساتویں کھلاڑی سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باﺅلر محمد سمیع سے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں، فاسٹ باﺅلر سے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ پوچھ گچھ کے بعد بورڈ نے محمد سمیع کو ٹی ٹین لیگ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ سمیع 12 دسمبر کو لیگ میں حصہ لینے کے لئے متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔

فاسٹ باﺅلر سے پوچھ گچھ کے بعد پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ سمیع نے تمام سوالات کے جوابات دینے کے ساتھ ساتھ درکار معلومات فراہم کر دی ہیں۔

محمد سمیع فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کی زد میں آنے والے مجموعی طور پر ساتویں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے چوتھے کھلاڑی ہیں۔ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ ان کے بیان کا جائزہ لے کر مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔