این اے 126(سٹی42) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت جھوٹ اور پروپیگنڈہ کی سیاست کرتی ہے۔ پی ٹی آئی کا دھرنا بری طرح ناکام ہوا۔ پاکستان کو لاک ڈاؤن کرنے والے محب وطن نہیں ہیں۔ حکومت کو کام کرنے نہیں دیا گیا بلکہ روڑے اٹکائے گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی وژن کی عمارت اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔علاوہ ازیں خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ دنوں مذہبی جماعت کی جانب سے دیئے گئے دھرنا پر بھی کڑی تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ راستے بند کرنا اور گالیاں نکالنا علما کرام کا شیوہ نہیں ہے۔ تنقید اور سیاست کریں مگر مذہب کے نام پر نہ کریں۔انھوں نے وضاحت کی کہ تبدیلی ووٹ کے ذریعہ آنی چاہیے۔ عوام جس کو چاہے ووٹ دیں۔